سعودی حکومت نے دوران ڈیوٹی معذور یا ہلاک ہوجانے والے ملازمین کیلئے خصوصی معاوضے کا اعلان کردیا۔

muhammad ali محمد علی جمعرات 2 اپریل 2015 22:01

سعودی حکومت نے دوران ڈیوٹی معذور یا ہلاک ہوجانے والے ملازمین کیلئے ..
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 2 اپریل 2015 ء) سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جاں بحق یا مستقل طور پر معذور ہوجانے والے سرکاری ملازمین کو ایک لاکھ سعودی ریال ادا کئے جائیں گے۔ذرائع حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ملازمین غیر استعمال شدہ چھٹیوں کے معاوضے کے بھی حقدار ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اگر کوئی ملازم بیمار پڑ جائے یا زخمی ہوجائے اور اس وجہ سے اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کرسکے تو وہ مکمل مشاہرے کے ساتھ ڈیڑھ سال کی چھٹیوں کا حقدار ہوگا۔

تاہم اگر ملازم ڈیڑھ سال کے بعد بھی کام پر نہ لوٹ سکے تو اسے میڈیکل کمیٹی کے سامنے معائنے کے لئے پیش ہونا ہوگا، میڈیکل کمیٹی کی جانب سے فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا اسے گزشتہ بیسک تنخواہ کی 80فیصد ریٹائرمنٹ تنخواہ کے ساتھ برخاست کیا جائے یا نصف تنخواہ کے ساتھ چھٹی کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔ اگر کمیٹی بیرون ملک علاج تجویز کرتی ہے تو اس کے اخراجات کی ذمہ داری آجر پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :