شکارپور میں اینٹوں سے بنا سائن بورڈ گرنے سے 5افراد جاں بحق،10 سے زائدزخمی
زخمی گڑھی یاسین ہسپتال منتقل ،لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے
جمعرات 2 اپریل 2015 22:02
شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) شکارپورکی گڑہی یاسین میں شدید طوفان اور شدید بارش کے نتیجے میں اینٹوں سے بنا ہوا سائن بورڈ گرنے سے شادی میں جانے والے5افراد دب کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں جبکہ10 سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں و لاشوں کو گڑھی یاسین ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق شکارپور ضلع میں اچانک تیز آندھی و طوفان اور ایک پاؤ وزنی گڑھے کے ساتھ بارش ہوئی جس سے شکارپور، خانپور، لکھی غلام شاہ، گڑھی یاسین میں متعدد گھر ، جبوتری گر گئے اور نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ گڑھی یاسین شہر میں تیز بارش اور طوفان کے دوران ڈھکن ناکہ پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیلئے اینٹوں کی بنائی گئی سائن بورڈ گرنے سے شادی میں جانے والے گاؤں ریگی گڑھی یاسین کے رہائشی 5 افراد نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے جن میں چھ سالہ حنا بی بی، طالب علم حماد اللہ ابڑو، سید بابر شاہ، سی اسلام شاہ، ذیشان شامل ہیں، جنہیں مقامی افراد نے فوری طور پر ملبے سے نکال کر لاشیں گڑھی یاسین ہسپتال پہنچا دیں جہاں پر لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.