نواز شریف کی حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے،یمن کی لڑائی کو اپنی لڑائی نہیں سمجھتے، سعودی عرب کا تحفظ پوری دنیا میں ہر مسلمان پر فرض ہے‘سعودی عرب کی حفاظت کیلئے خود بھی جانا پڑا تو جاؤں گا‘آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جب تک تعمیرات مکمل نہ ہوں، آئی ڈی پیز کو واپس نہیں بھیجنا چاہئے
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کی میڈیا سے بات چیت
جمعرات 2 اپریل 2015 22:05
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ یمن کی لڑائی کو اپنی لڑائی نہیں سمجھتے سعودی عرب کا تحفظ پوری دنیا میں ہر مسلمان پر فرض ہے‘سعودی عرب کی حفاظت کیلئے خود بھی جانا پڑا تو جاؤں گا‘ نواز شریف کی حکومت گرانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے‘آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جب تک تعمیرات مکمل نہ ہوں، آئی ڈی پیز کو واپس نہیں بھیجنا چاہئے۔
وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ اسفند یار ولی نے کہا کہ یمن کی لڑائی کو اپنی لڑائی نہیں سمجھتے لیکن سعودی عرب کا تحفظ پوری دنیا میں ہر مسلمان پر فرض ہے اور اس کیلئے خود بھی سعودی عرب جانا پڑا تو ضرور جاؤں گا تاہم فوج کو یمن نہ بھیجا جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 80 کی دہائی میں فرد واحد کے فیصلے کا خمیازہ اب تک بھگت رہے ہیں، آج بھی فرد واحد فیصلہ کرنے جا رہا ہے، قومی پالیسی تشکیل دی جائے۔
یمن میں فوج نہ بھیجی جائے، اس کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں فوج بھیجنے سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جائے تاکہ یہ قومی پالیسی بن سکے۔ایک سوال کے جواب میں اسفندیار ولی نے کہا کہ نیا خیبرپختونخواہ بننے جا رہا ہے جس میں عجیب سا نظام ہے ، اسمبلیوں کو گندگی کا ڈھیر کہنے والے عمران خان واپس جا رہے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق سوال کے جواب میں اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات جلد از جلد ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو غیر جمہوری طریقے سے ہٹانے کی کوشش کی گئی تو سب کھڑے ہوں گے۔ اسفندر یار ولی کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کی مکمل حمایت کرتے ہیں، جب تک تعمیرات مکمل نہ ہوں، آئی ڈی پیز کو واپس نہیں بھیجنا چاہئے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.