پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی کادفاع کرنے کاعزم کررکھاہے ، سعودی عرب فوج بھجوانے یانہ بھجوانے کافیصلہ پارلیمنٹ کرے گی، پاکستان الحوثی باغیوں کو غیر ریاستی عناصر اور ہادی کو یمن کا آئینی صدر قرار دیتا ہے ،یمن میں چھ پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے ،المکلا کے علاقہ میں وہاں پھنسے کستانیوں کونکالنے کیلئے پاک بحریہ کاجہاز کھلے سمندر میں لنگر انداز ہے، چینی بحری جہاز کے ذریعے 186پاکستانیوں کوجبوتی پہنچایا جا رہا ہے ،پی آئی اے کے دوجہازصنعاجانے کیلئے تیارکھڑے ہیں ، وزیر اعظم کے برادر اسلامی ممالک کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں ٹ حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیاگیا

دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کی ہفتہ وار پریس بریفنگ

جمعرات 2 اپریل 2015 22:08

پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی کادفاع کرنے کاعزم کررکھاہے ، سعودی عرب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) دفترخارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہاہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی کادفاع کرنے کاعزم کررکھاہے تاہم سعودی عرب فوج بھجوانے یانہ بھجوانے کافیصلہ6 اپریل کوپارلیمنٹ کرے گی، پاکستان الحوثی باغیوں کو غیر ریاستی عناصر سمجھتا ہے جبکہ منصور عبد الرب ہادی کو ہی یمن کا آئینی صدر قرار دیتا ہے ،یمن میں چھ پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے ،المکلا کے علاقہ میں وہاں پھنسیپاکستانیوں کونکالنے کیلئے پاکستان نیوی کا بحری جہاز کھلے سمندر میں لنگر انداز ہے، چینی بحری جہاز کے ذریعے 186پاکستانیوں کوجبوتی پہنچایا جا رہا ہے ،پی آئی اے کے دوجہازصنعاجانے کیلئے تیارکھڑے ہیں،تہران میں پاکستانی سفیر کی ایرانی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں تاہم ان میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نواز شریف کے برادر اسلامی ممالک کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں تاہم حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کویہاں ہفتہ وارپریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت خارجہ میں کراسس منیجمنٹ سیل قائم کیاگیا ہے جوچوبیس گھنٹے کام کررہاہے جبکہ یمن میں موجودپاکستانیوں کے رشتہ داریہیں سے اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ حکومت کی جانب سے یمن میں محصورپاکستانیوں کونکالنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے،ابتک ایک سو چھیاسی پاکستانیوں کو چینی بحری جہاز کے زریعے جبوتی پہنچایا جا رہا ہے جبکہ واہاں سے انہیں ہوائی جہازسروس ککے ذریعے پاکستان لایاجائے گا۔

علاوہ ازیں جبوتی میں یمن سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں انہیں ہرممکن سہولیات پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ المکلا کے علاقہ میں پاکستانی بحری جہاز کھلے سمندر میں لنگر انداز ہے جبکہ بندرگاہ کوجانے والی تمام سڑکیں بندہیں، جبکہ المکلامیں75پاکستانی بندرگاہ پہنچنے کیلئے تیاربیٹھے ہیں۔نیزپی آئی اے کے دوجہازصنعاجانے کیلئے تیارکھڑے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ یمن میں پاکستانی سفارتخانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ اسے دوبارہ کھولنے کا فیصلہ حالات کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔ایک اورسوال کے جواب نے کہاکہ پاکستان نے سعودی عرب کی سلامتی کادفاع کرنے کاعزم کررکھاہے تاہم یمن میں سعودی عرب کی درخواست پر اس کی مدد کے حوالے سے حتمی فیصلہ پاکستان کی اعلی سیاسی قیادت پیر کے روز شروع ہوانے والے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ یمن میں چھ پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کر سکتے ،ابتک کی معلومات کے مطابق یمن میں ابتک کسی پاکستانی کی اطلاع نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن میں الحوثی باغیوں کو غیر ریاستی عناصر سمجھتا ہے اور یمن کے منصور عبد الرب ہادی کو ہی یمن کا آئینی صدر قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی دوست حکومت کی درخواست پر وسیع تر قومی مفاد میں ہی فیصلہ کیا جائے گا، پاکستان یمن میں امن کا خواہاں اور سمجھتاہے کہ یمن کے مسئلے کاھل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔

پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا حامی ہے اوراس ھوالے سے ہماری کمٹمنٹ موجود ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کادفاع کرے گا۔ تہران میں پاکستانی سفیر کوطلب کیے جانے کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ ایران میں پاکستانی سفیرکی ایرانی حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں تاہم ان میں باہمی دلچسپی کے معاملات پر ہی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے برادر اسلامی ممالک کے دوروں کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں تاہم دوروں کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔