”خود روزگار سکیم“کیلئے مزید 5ارب روپے دینے کا اعلان،50لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضے ملیں گے‘شہبازشریف
جمعرات 2 اپریل 2015 22:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے” وزیراعلی خود روز گار سکیم “کے تحت رواں سال بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لئے 5ارب روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سے50 لاکھ غریب خاندان مستفید ہوں گے-گزشتہ 3 برسوں کے دوران 9ارب روپے کے قرضے 5لاکھ مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے گئے ہیں اوران تمام قرضوں کی واپسی سو فیصد ہے ،قرضوں کی سو فیصد واپسی خود روز گار سکیم کی سچائی او رکامیابی کامنہ بولتا ثبوت ہے،ماضی میں سیاسی بنیادوں پر قرضے معاف کرانے اور غریب قوم کے کھربوں روپے ہڑپ کرنے والی اشرافیہ نے وطن عزیز کے جسم پر گہرے زخم لگائے ہیں جبکہ دوسری جانب غریب گھرانوں نے پاکستان کی ترقی او راسے آگے لے جانے کیلئے حاصل کئے گئے قرضے سو فیصد واپس کر کے عظیم مثال قائم کی ہے،پنجاب کی طرح مہران کی وادیوں ،بلوچستان کے سنگلا خ پہاڑوں،کے پی کے کے خوبصورت پہاڑوں میں بسنے والے عظیم پاکستانیوں کو بلاسود قرضے دئیے جائیں تو وہ اپنی محنت کے ذریعے نہ صرف یہ قرضے واپس کردیں گے بلکہ وہ پاکستان کو بھی بیرونی قرضوں سے نجات دلا سکتے ہیں-وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار یہاں الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ”وزیراعلی خود روزگار سکیم “کے تحت مستحق مرد و خواتین میں بلاسود قرضوں کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا-تقریب کے آخر میں وزیراعلی نے مستحق مرد و خواتین میں وزیراعلی خود روزگار سکیم کے تحت بلاسود قرضے تقسیم کئے -صوبائی وزراء ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،کالم نگاروں، دانشوروں، این جی اوز کے نمائندوں اور معاشرے کے دیگر طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی-وائس چیئرمین پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ اوراخوت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرڈاکٹر امجد ثاقب نے خود روزگار سکیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی -وزیراعلی محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرے لئے آج کا دن باعث مسرت اور قابل فخر ہے کہ میں قرض خوروں کے درمیان نہیں بلکہ سوفیصد قرض واپس کرنے والوں میں موجود ہوں-آپ نے خود روزگار سکیم کے تحت بلا سود قرضے حاصل کئے ،محنت کر کے قرضوں کی سو فیصد واپسی یقینی بنا کرآپ عظیم پاکستانی بن گئے ہیں- دوسری طرف کھربوں روپے کے قرضے ہڑ پ کرنے والوں نے پاکستان کو ڈوبایا او راس کے توانا جسم پر گہرے زخم لگائے ہیں-کھربوں روپے کے قرضے معاف کرانا پاکستان کا قتل ہے،بس چلے توقرض خوروں کے پیٹ سے یہ رقم نکال کرآپ کے حوالے کردوں۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس کا دوسرا دور
-
وزیراعظم سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات
-
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت بجلی شعبے کے حوالے سے اقدامات کے جائزے پر اعلی سطحی اجلاس کا دوسرا دور، بجلی کے ترسیلی نظام پر بریفنگ
-
سیاسی قیادت، اداروں، سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے،درپیش چیلنجز سے نمٹ سکتے ہیں ، صدر زرداری
-
پاکستان کو بے گناہ فلسطینیوں کے قتل ، اسرائیلی فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پر نسل کشی پر گہری تشویش ہے، آصف علی زر داری
-
بھارت 5 اگست 2019 اور اس کے بعد لیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے ، آصف زر داری
-
چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سمیت مشترکہ اہداف کے فروغ کیلئے چین کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، صدر مملکت
-
صدر کا مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دینے پر دوست ممالک بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین، ترکی اور قطر کا شکریہ
-
دہشتگردی کا عفریت پھر اپنا گھناؤنا سر اٹھا رہا ہے، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کا سختی سے نوٹس لینے کی توقع ہے ، صدر زر داری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.