دبئی کے طوفان کے سندھ کے ساحلی علاقوں پر بھی اثرات، گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے

جمعرات 2 اپریل 2015 22:34

دبئی کے طوفان کے سندھ کے ساحلی علاقوں پر بھی اثرات، گرد آلود طوفانی ..

پنگریو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 اپریل۔2015ء) دبئی کے طوفان کے سندھ کے ساحلی علاقوں پر بھی اثرات، گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے اس ضمن میں پنگریو اور زیریں سندھ کے دیگر علاقوں شادی لارج، نندو، کھوسکی، ٹنڈ وباگو، ملکانی شریف، سجاول، سیرانی، کڈھن، گولارچی گولو مندھرو، بھگڑا میمن، احمد راجو، لواری شریف، کڑیو گہنور، کھڈھرو، ڈیئی، جھڈو، نیوی چک، زیرو پوائنٹ میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے تیز رفتار اور گرد آلود ہواؤں کے باعث آسمان پر مٹی کے بادل چھائے دکھائی دیتے ہیں خاص طور پر میدانی علاقوں میں ہر طرف دھول ہی دھول اُڑتی نظر آتی ہیں بتایا جاتا ہے کہ دبئی میں آنے والے گرد وغبار اورریت کے طوفان کے اثرات سندھ کے ساحلی علاقوں پر بھی پڑے ہیں اور ان اثرات کے باعث ہی سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی گرد وغبار کا طوفان آیا ہے جس نے خاص طور پر زیریں سندھ کے میدانی اور دیہاتی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے گردو غبار کے طوفان کے باعث زیریں سندھ کے شہروں کی تجارتی اور کاروباری مارکیٹوں پر بھی اثر پڑا اور دیہاتوں سے لوگوں کی شہروں میں آمد کم دکھائی دی۔

متعلقہ عنوان :