176 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز جبوتی سے روانہ

جمعہ 3 اپریل 2015 10:53

176 پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز جبوتی سے روانہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل2015ء) پی آئی کی پرواز ایک سو چھہتر پاکستانیوں کو لے کر جبوتی سے روانہ ہوگئی ، پرواز اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی ۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صنعا میں محصور پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے رابطے جاری ہیں ۔ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جبوتی سے پی آئی اے کی پرواز 176 پاکستانیوں کو لے کر روانہ ہوگئی ۔

یہ پاکستانی چینی بحری جہاز پر عدن سے جبوتی آئے تھے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کی ائیر بس 310 آج دوپہر کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گی ۔ دوسری جانب پاک بحریہ کا ایک جہاز ایک سو پچاس پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے مکلا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے ۔ تاہم مسلسل فائرنگ اور لڑائی کے باعث گھروں میں محصور افراد بندرگاہ پہنچنے سے قاصر ہیں جنہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ محصور ہم وطنوں کے انخلاء کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔ حدیدہ جانے والے قافلے کا حصہ نہ بننے والے ایک سو پینتالیس پاکستانی صنعا میں محصور ہیں جن کی واپسی کے لیے سعودی عرب حکومت سے رابطے میں ہیں ۔