لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کے خلاف درخواست کی سماعت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 3 اپریل 2015 11:21

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) : لاہور ہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ منظر عام پر نہ لانے کے خلاف درخواست کی سماعت کی گئی .

(جاری ہے)

درخواست کی سماعت جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی. حکومت نے ٹربیونل کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کی کاپی پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی جبکہ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر 10 اپریل تک نوٹیفیکیشن کی کاپی پیش نہ کی گئی تو سیکرٹری قانون کو طلب کیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :