Live Updates

اداکارہ لیلیٰ نے عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا

جمعہ 3 اپریل 2015 12:10

اداکارہ لیلیٰ نے عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سے ملاقات کی خواہش کا ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) معروف اداکارہ لیلیٰ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ریحام خان کی شخصیت سے بہت متاثر ہوں جب بھی موقع ملا تو ان سے ضرور ملاقات کرونگی کیونکہ فنکاروں اور صحافیوں کوچولی دامن کا ساتھ ہے اور ریحام خان محبت کرنے والی شفیق خاتون ہیں ۔

لیلیٰ نے کہا کہ میرا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں اور نہ میں پی ٹی آئی میں شامل ہو رہی ہوں جو پارٹی عوام کے حقوق کیلئے آواز اٹھائے گی وہ یقینی طورپرکامیاب ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ فنکار کو سیاست ہرگز نہیں کرنی چاہیے ۔ ہمیں اپنے کا م سے کام سے رکھنا چاہیے ان دنوں میں لاہور اور کراچی کے لاتعداد پروجیکٹس میں کام کررہی ہوں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :