میری شادی کے بارے میں بے بنیادی خبریں پھیلائی جارہی ہیں ‘ عمران عباس

جمعہ 3 اپریل 2015 12:10

میری شادی کے بارے میں بے بنیادی خبریں پھیلائی جارہی ہیں ‘ عمران عباس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) اداکار و ماڈل عمران عباس نے کہا ہے کہ میری شادی کے بارے میں بے بنیادی خبریں پھیلائی جارہی ہیں ، میں شادی ڈنکے کی چوٹ پر کروں گا ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شادی کرنا میرا حق ہے اور مجھے کسی فرد سے اس کے لئے اجازت لینے کی ہر گز ضرورت نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فن اور فنکارو سرحدوں قید سے آزاد ہوتا ہے جدھر اچھا کام ہورہا ہے ہوگا ہر فنکار کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اچھا اور معیاری کرے ، اب وقت آگیا ہے کہ نفرت کو محبت میں تبدیل کردیا جائے ۔ عمران عباس نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کے ساتھ کمرشلز بھی میری اولین ترجیح ہیں ،تمام سینئر فنکاروں کی دل سے قدر کرتا ہوں ہمارے سینئر اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔