کچھ بھی ہو نارائن کو آئی پی ایل میں شرکت سے قبل ٹیسٹ کرانا پڑے گا ، صدربھارتی کرکٹ بورڈ جگموہن ڈالمیا

جمعہ 3 اپریل 2015 12:25

کچھ بھی ہو نارائن کو آئی پی ایل میں شرکت سے قبل ٹیسٹ کرانا پڑے گا ، صدربھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی آئی پی ایل میں شرکت نہ کر نے کی دھمکی کو نظر انداز کر تے ہو ئے ٹیم کے سپنر سنیل نارائن کا باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ برقرار رکھا، ڈالمیا نے کہا کچھ بھی ہو نارائن کو آئی پی ایل میں شرکت سے قبل ٹیسٹ کروانا پڑے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کے ویسٹ انڈیز کے سپنر سنیل نارائن کا مالنگ ایکشن مشکوک قرار دئے جانے کے بعد انہوں نے انٹر نیشنل کر کٹ میں بالنگ کروانا چھوڑ دی تھی اور اپنے بالنگ ایکشن کو آئی سی سی کے مقرر کردہ معیار پر پورا اترنے کیلئے مسلسل ٹریننگ کر رہے تھے ،اسی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی ورلڈ کپ 2015کی ٹیم میں بھی سنیل نارائن کو شامل نہیں کیا گیا تھا ،جبکہ سنیل نارائن انڈین پریمئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہیں ، کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ سنیل نارائن کو 8اپریل سے شروع ہو نے والے ایونٹ میں کھلائیں گے ،اگر بی سی سی آئی نے سنیل نارائن کو آئی پی ایل میں بالنگ کروانے کی اجازت نہ دی توکولکتہ نائٹ رائیڈرز آئی پی ایل میں شرکت نہیں کے گی۔

متعلقہ عنوان :