میک کولم نے اپنی کرشماتی قیادت سے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل تک پہنچایا،سٹیفن فلیمنگ

جمعہ 3 اپریل 2015 12:25

میک کولم نے اپنی کرشماتی قیادت سے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل تک پہنچایا،سٹیفن ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اسٹیفن فلیمنگ نے ٹیم کے موجودہ کپتان برینڈن میک کولم کو نیوزی لینڈ کی قیادت جاری رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میک کولم نے اپنی کرشماتی قیادت سے نیوزی لینڈ کو ورلڈ کپ فائنل تک پہنچایا اور انہیں کھیل کے تینوں فارمیٹ میں قیادت جاری رکھنی چاہئیں۔گزشتہ سال سے اب تک نیوزی لینڈ نے اپنے ہوم گراوٴنڈ پربھارت ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز اور ایک روزہ میچوں میں کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈ کپ فائنل میں رسائی حاصل کی ۔

فلیمنگ نے کہا کہ آسٹریلیا نے عالمی چیمپیئن کا تاج سر پر سجایا لیکن چھ ہفتوں تک کیویز نے شاندار کرکٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لگاتار آٹھ فتوحات حاصل کر کے لاکھوں شائقین کرکٹ کے دلوں میں گھر کر لیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی ویب سائٹ پر لکھے گئے کالم میں انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ٹیم کے بہتر مستقبل کی خاطربرینڈن میک کولم تینوں فارمیٹ کی کر کٹمیں قیادت کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

سابق کیوی قائد نے کہا کہ میک کولم نے شاندار انداز میں خود کو مثال بناتے ہوئے قیادت کے فرائض انجام دیے اور سب سے بہتر یہی رہے گا ۔اگر وہ اور کوچ مائیک ہیسن اپنا کام جاری رکھیں اور کم از کم 2016 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی تک فرائض انجام دیتے رہیں۔اگلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ہندوستان میں ہو گا اور کمر کے درد کے مسئلے سے دوچار میک کولم پورے سیزن کے دوران یہ کہتے رہے میں ہر میچ کو اپناآخری میچ سمجھ کر کھیل رہا ہوں۔نیوزی لینڈ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان نے کہا کہ کیوی ٹیم کی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے بہت سے لوگ کرکٹ کی جانب متوجہ ہوئے ہیں اور یہ کھیل کی نیوزی لینڈ میں مقبولیت کی وجہ بنا ہے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں سب سے مقبول کھیل رگبی ہے۔

متعلقہ عنوان :