ٹینس اسٹارسریناولیمزکی700ویں کامیابی

جمعہ 3 اپریل 2015 12:28

ٹینس اسٹارسریناولیمزکی700ویں کامیابی

میامی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) ورلڈ نمبرایک ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے میامی ماسٹرزٹینس میں جرمنی کی سبینے لیزکی کوشکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔سریناولیمز نے کیریئر کی سات سوویں فتح حاصل کی۔میامی ماسٹرز ٹینس کے کوارٹرفائنل میں عالمی نمبرایک امریکا کی سرینا ولیمز نے جرمنی کی سبینے لیزکی کوتین سیٹ کے مقابلے میں ہرایا۔

اورسات چھ، ایک چھ اور چھ تین سے سرینا ولیمز نے پروفیشنل کیریئر کی سات سوویں فتح حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

ڈبلیوٹی اے کی تاریخ میں صرف سات ٹینس پلیئرز سات سوفتوحات حاصل کرسکی ہیں۔ ویمنز ٹینس میں فتوحات کا عالمی ریکارڈ سابق امریکی کھلاڑی مارٹینا نیوراٹیلووا کے نام ہیں۔ جنہوں نے چودہ سوبیالیس میچز جیتے۔امریکی ٹینس اسٹار میامی میں سات مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں۔فائنل میں رسائی کیلئے ان کا مقابلہ رومانیہ کی سیموناہالپ سے ہوگا۔سات سوویں فتح کے بارے میں سرینا ولیمز نے کہاکہ انہیں سات سو فتوحات کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ وہ ہر میچ میں بہتر سے بہتر پرفارمنس کیلئے کوشاں رہتی ہیں۔ سنگ میل کا علم ہونے پرانہیں بہت خوشی ہے۔

متعلقہ عنوان :