مچل اسٹارک گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر 3 ہفتے کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے باہر

جمعہ 3 اپریل 2015 12:38

مچل اسٹارک گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر 3 ہفتے کیلئے کرکٹ کے میدانوں ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک گھٹنے کی انجری کا شکار ہو کر 3 ہفتوں کیلئے کرکٹ کے میدانوں سے باہر ہو گئے تاہم وہ مئی میں ویسٹ انڈیز ‘جون اور جولائی میں انگلینڈ کے دورہ کے لئے دستیاب ہونگے ۔ ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔

لیفٹ آرم فاسٹ بولر تین ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ پچیس سالہ مچل اسٹارک نے ورلڈ کپ کے آٹھ میچوں میں بائیس وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کو پانچویں مرتبہ عالمی چیمپئن بنانے میں اہم ترین کردار ادا کیا۔ شاندار پرفارمنس پر لیفٹ آرم فاسٹ بولر نہ صرف عالمی کپ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے بلکہ انہوں نے کیریئر میں پہلی بار آئی سی سی بولرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کے آخری میچوں میں مچل اسٹارک کے دائیں گھٹنے میں تکلیف اور سوجن ہو گئی۔ آسٹریلوی ٹیم کے فزیو تھراپسٹ الیکس کونٹورس کا کہنا ہے کہ اسٹارک کی انجری سیریس نہیں ہے۔ ڈاکٹرز نے انہیں تین ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد میڈیکل اسٹاف ان کی کنڈیشن کا جائزہ لے گا۔ آسٹریلوی ٹیم انتظامیہ کو توقع ہے کہ مچل اسٹارک ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز تک مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم مئی میں ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ کھیلے گی جبکہ جون اور جولائی میں انگلینڈ میں پانچ ٹیسٹ پر مبنی روایتی ایشز سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :