پنجاب ،2ماہ کے دوران ڈینگی کے 47مشتبہ کیسزسامنے آگئے

جمعہ 3 اپریل 2015 12:41

پنجاب ،2ماہ کے دوران ڈینگی کے 47مشتبہ کیسزسامنے آگئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پنجاب بھر میں دوماہ کے دوران ڈینگی کے 47مشتبہ کیسزسامنے آگئے،صوبے میں اضافی سینٹری پٹرول ورکرز کی بھرتیاں شروع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی مچھر سے چھٹکارہ پانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں لیکن خدشہ ہے کہ گذشتہ برس کی نسبت اس بار مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے،خطرات اور خدشات کے پیش نظرافرادی قوت بڑھانے کے لیے لاہور،شیخوپورہ اور راولپنڈی میں بھرتیوں کاآغازکردیا گیا ہے۔

جبکہ محکمہ صحت ذرائع کے مطابق جولائی اگست اور ستمبر میں مریضوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ سپرے سمیت دیگر اقدامات کی طرف توجہ نہیں دی گئی تاہم اب تک صوبے بھر میں ڈینگی مچھر سے متاثرہ 47مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :