امریکی سمندر میں 66دن تک پھنسے رہنے والے شخص کو بحفاظت نکال لیا گیا

جمعہ 3 اپریل 2015 12:57

امریکی سمندر میں 66دن تک پھنسے رہنے والے شخص کو بحفاظت نکال لیا گیا

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے سمندر میں 66 دن تک لاپتہ رہنے والے شخص کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

لاپتہ ہونیوالا 37 سالہ شخص جنوبی کیرولینا کا رہائشی ہے جو 66 دن تک شمالی کیرولینا کے سمندر میں اپنی ٹوٹی ہوئی کشتی پر موجود رہا۔اس دوران وہ کچی مچھلی اور بارش کا پانی پیکر گزارہ کرتا رہا۔66 دن بعد جرمنی کی کشتی نے اسے ڈھونڈ کر امریکی کوسٹ گارڈ کو اطلاع دی جس کے بعد امریکی کوسٹ گارڈ نے اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر دیا۔