فلم ”بامبے ویلوٹ“ میں ولن کے کردار سے نروس ہوں‘ کرن جوہر

جمعہ 3 اپریل 2015 13:08

فلم ”بامبے ویلوٹ“ میں ولن کے کردار سے نروس ہوں‘ کرن جوہر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) بالی وڈ کے مشہور فلمساز اور ہدایت کار کرن جوہر فلمی پردے پر ایک ولن کے کردار سے اپنی اداکاری کا باقاعدہ آغاز کر رہے ہیں اور اس کردار کے بارے میں وہ نروس بھی ہیں۔کیزاد نامی یہ کردار ہدایت کار انوراگ کشیپ کی فلم ”بامبے ویلوٹ“ میں ہے۔یہ پہلا موقع ہے جب کرن کسی فلم میں کوئی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے وہ مشہور فلم ”دل والے دلھنیا لے جائیں گے“ میں ایک مختصر کردار میں نظر آئے تھے۔کرن یہ سوچ کر پریشان ہیں کہ فلم میں ان کے منفی کردار کو ناظرین کیسے ہضم کریں گے۔کرن نے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ میں اس بارے میں حقیقتاً بہت نروس ہوں، کیونکہ اداکاری کے میدان میں یہ میرا پہلا قدم ہے۔فلم کی شوٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’میں سیٹ پر نخرے نہیں کر سکتا تھا۔

(جاری ہے)

انوراگ ایسے انسان نہیں ہیں، جنھیں ناز نخرے دکھا کر اپنی بات منوائی جا سکے۔کرن جوہر اس بات سے خوش ہیں کہ ان کی آنے والی فلم ’رام لکھن‘ میں لوگ ابھی سے دلچسپی لے رہے ہیں۔کرن کی یہ فلم سال 1989 میں آنے والی سبھاش گھئی کی فلم ’رام لکھن‘ کا ری میک ہے اور کرن اسے روہت شیٹی کے ساتھ مل کر بنا رہے ہیں۔فلم کے بارے میں میڈیا میں خبریں ہیں کہ اس میں سدھارتھ ملہوترا، فواد خان اور عالیہ بھٹ کو سائن کیا گیا ہے۔تاہم کرن جوہر نے واضح کیا ہے کہ اس فلم کی سٹار کاسٹ نے طے نہیں ہوئی ہے۔انھوں نے کہاکہ رام لکھن کی کاسٹنگ پوری ہوتے ہی میں نے سب کو بتاوٴں گا لیکن فی الحال کچھ بھی فائنل نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :