جان نے پریانکا کو کرینہ سے زیادہ دلکش قرار دیدیا

جمعہ 3 اپریل 2015 13:24

جان نے پریانکا کو کرینہ سے زیادہ دلکش قرار دیدیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے اپنی گرل فرینڈ بپاشا باسو سے علیحدگی کے بعد دل کھول کر بولنا شروع کر دیا ہے اور انھیں دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اب جان کو کسی کا کوئی ڈر یا خوف نہیں۔ حال ہی میں جان ابراہم نے سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا کو اداکارہ کرینہ کپور کے مقابلے میں زیادہ خوبصورت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جان ابراہم نے کرینہ کے بارے میں یہ جملہ اس وقت کہا جب بالی ووڈ میں نہ صرف کرینہ کی خوبصورتی کے چرچے عام ہیں بلکہ ہر فلم ساز انہیں اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ کرینہ کپور نے بھی حال ہی میں ایک مقبول ٹاک شو میں جان ابراہم کی اداکاری کے بارے میں متنازعہ جملہ کہا تھا اور اب لگتا ہے کہ جان نے اپنے اس بیان سے کرینہ کپور کو ان کی حریف پریانکا سے کم دلکش کہہ کر حساب برابر کر دیا ہے۔