سعودی، یمن بارڈر پر جھڑپ میں سرحدی محافظ شہید،بری فوج کی بروقت کارروائی سے دس زخمی

جمعہ 3 اپریل 2015 14:16

سعودی، یمن بارڈر پر جھڑپ میں سرحدی محافظ شہید،بری فوج کی بروقت کارروائی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سعودی، یمن بارڈر پر پر ہونے والی جھڑپوں میں ایک سعودی سرحدی محافظ س شہید جبکہ دس دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان جنرل منصور الترکی کے مطابق عسیر کے علاقے میں اگلے مورچے الحصن میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے سعودی سرحدی محافظوں پر یمنی سرحد کے جبلیہ علاقے سے گذشتہ شب دس بجے فائرنگ کی گئی، جس کا سعودی سرحدی محافظوں کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا اور صورتحال پر بری فوجی دستوں کی بروقت مدد سے قابو پا لیا گیا. جنرل منصور الترکی نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں میں سعودی عرب کا ایک سرحدی محافظ جام شہادت نوش کر لیا جبکہ فورس کے دس افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے، تاہم ان کی زندگی محفوظ رہی. زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

سعودی اخبار 'الریاض' نے اپنے ایڈیشن میں ایک خصوصی ویڈیو میں شہید سعودی سرحدی محافظ المالکی کے والد کا انٹرویو نشر کیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ دین، وطن اور سعودی قیادت بشمول شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایات کی روشنی میں ان کے بیٹے کا شہادت پر فائز ہونا ہم سب کے لئیبڑا مقام ہے.

متعلقہ عنوان :