پولیس لائنز پر خود کش دھماکہ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی

جمعہ 3 اپریل 2015 14:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پولیس لائنز پر خود کش دھماکہ کرنے والے حملہ آور کی شناخت ہو گئی ۔پولیس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ پولیس لائنز پر حملہ کرنے والے خود کش حملہ آور کی شناخت صابر شاہ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ اورکزئی ایجنسی کا رہنے والا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہناتھا کہ حملہ آور کاروائی سے 2 ہفتے قبل لاہور آیا تھا ۔حملہ آور کی شناخت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خود کش بمبار صابر شاہ کو ڈی این اے ٹیسٹ اور مشکوک افراد سے تفتیش کر کے شناخت کیا گیا ہے۔یاد رہے 17 فروری کو پولیس لائنز لاہور میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :