زین رؤف قتل کیس،مصطفی کانجو سمیت5 ملزمان 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
جمعہ 3 اپریل 2015 14:54
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پولیس نے زین رؤف قتل کیس کے ملزمان مصطفی کانجو سمیت 5 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے،عدالت نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پولیس نے زین رؤف قتل کیس میں سابق وزیر مملکت صدیق کانجو کے بیٹے مصطفی کانجو ،2 گارڈز سمیت 5ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں پیش کیا ،پولیس نے عدالت سے پانچوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے15 روز کی استدعا کی جبکہ عدالت نے پولیس کی استدعا کو مسترد کرتے ہوئے مصطفی کانجو ،صادق،سعد اللہ ،آصف اور اکرام اللہ کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مصطفی کانجو کی فائرنگ سے طالب زین رؤف جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ ایک نوجوان حسنین زخمی ہوگیا تھاجس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مصطفی کانجو ،ان کے دو گارڈز سمیت5 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔عدالت میں پیشی سے قبل مصطفی کانجو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں بے گنا ہوں ،زین رؤف کو میری گولی نہیں لگی بلکہ میرے گن مین کی فائرنگ سے زین ملک جاں بحق ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے عدالت پیش ہوا ہے اور جلد ہی حقیقت سامنے آجائے گیمزید اہم خبریں
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.