تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے اپنے ڈویژنوں کی سکیورٹی کی خود نگرانی کریں‘سی سی پی او
جمعہ 3 اپریل 2015 15:32
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے آئن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کے علاوہ میٹل ڈٹیکٹر سے چیکنگ کے بعد ہی گاڑیوں کو داخل ہونے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ معمولی شک گزرنے پر سواریوں کو گاڑی سے اتار کر مکمل تلاشی لی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہر میں لگائے جانے والے ناکہ جات پر شہریوں کو ہونے والی پریشانی کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں عوام الناس کو پیش آنے والی دشواریوں کا مکمل احساس ہے مگر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کا خاتمہ ان کا سب سے بڑا ٹارگٹ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف پولیس ہی کی ذمہ داری نہیں ہے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عوام الناس کی بھرپور مدد اور تعاون درکار ہے۔
انہوں نے کہا میڈیا کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے دفاتر میں بیٹھے کی بجائے اپنے ڈویژنوں کی سکیورٹی کی خود نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی شہر کی سکیورٹی کی مانیٹرنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہر کے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقے کی مساجد کے اماموں وخطیبوں اور کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کرکے امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششیں کریں۔ مساجد کے لاؤڈ سپیکر ز کو صرف اذان کے لئے استعمال کریں۔مساجد کے لاؤڈ سپیکرز کے غلط استعمال کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اماموں اور خطیبوں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ کسی دیگر مسالک کیخلاف شرانگیز تقریر کرنا یا تحریری مواد برآمد ہونے پر ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نماز کے اوقات میں مساجد کے صر ف ایک گیٹ کو استعمال کیا جائے دیگر دروازے بند رکھے جائیں۔ دروازوں پر سکیورٹی اہلکار کے علاوہ مساجد کے رضاکار گارڈز تعینات کئے جائیں جو نماز کے لئے آنے والے اجنبیوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک فوجی ہوں اور ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کرسکتا۔ سکیورٹی کے معاملے میں کسی آفیسر یا اہلکار کو لاپرواہی یا غفلت پر معاف نہیں کیا جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
نیا آئی ایم ایف بیل آؤٹ جولائی تک متوقع، پاکستانی و زیر خزانہ
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
-
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں انسانی حقوق کی صورتِ حال پر سالانہ رپورٹ جاری کر دی
-
ایرانی میزائلوں نے کس طرح اسرائیلی کثیر الجہتی، مربوط خودکار فضائی دفاعی نظام کے حصار کو کیسے توڑا؟ حملہ کتنا کامیاب رہا سیٹلائٹ تصاویر سے جائزہ
-
3 سال میں 70 ارب ڈالر ادا کرنے ہیں، اخراجات ادھار لے کرپورا کر رہے ہیں،احسن اقبال
-
ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم
-
شوہر نے پیسے نہ دینے پر بیوی کی ناک اور کان کاٹ دیئے
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.