”ڈور آف اویئرنیس“ کے جھگی سکولوں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
جمعہ 3 اپریل 2015 15:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)سماجی تنظیم ”ڈور آف اویئرنیس“ کے زیر اہتمام چلنے والے جھگی سکولوں کی تقسیم انعامات کی تقریب گزشتہ روز پاکستان کالج آف لاء میں منعقد کی گئی جس میں سکول سپانسرز کے علاوہ شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والے افراد اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈور آف اوئیرنیس کی چیئر پرسن مسز ربا ہمایوں نے کہا کہ بچوں کیلئے تعلیم بہت ضروری ہے۔
بچوں کی تعلیم کا مطلب اگلی نسلوں کو تعلیم یافتہ بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو علم و عمل کو اپنی زندگی کا اولین مقصد بنا لیتی ہیں۔ ڈور آف اوئیر نیس جھگی نشین اور نظر انداز شدہ بچوں کو تعلیم دے کر علمی جہاد کر رہا ہے۔ علم کی اہمیت ہر مرد اور عورت پر فرض ہے ۔(جاری ہے)
جو علم سے بہرہ ور نہیں ہے انہیں تعلیم فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ علم اور انسانیت سے اسلام ہمیں ان کی فلاح کا پیغام دیتا ہے ۔مسز ربا ہمایوں نے کہا کہ ادارہ ڈور آف اوئیر نیس جھگی نشین اور نظر انداز شدہ بچوں ، خواتین کی تعلیم و ہنر کے لئے پچھلے سات سالوں سے سر گرم عمل ہے۔ اس وقت ادارہ ڈور آف اوئیر نیس کے زیر اہتمام 11جھگیوں کے بچوں کے سکول جس میں ایک ہزار سے زائد بچے مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں، پانچ سلائی سینٹر اور تین کمپیوٹر سینٹر کا م کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وقتاً فوقتاًموبائل ریپئر نگ اور یو پی ایس ٹریننگ کے کورسس بھی منعقد کروائے جاتے ہیں ۔ معز ز مہمانوں نے ڈور آف اوئیرنس کے پاس ہونے وا لے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کی خدمات پر ڈور آف اوئیرنیس کی خدمات کو سراہا۔آخر میں امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کر نے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.