مسیحی برادری نے ” گڈ فرائیڈے “ عقیدت و احترام سے منایا ،پرسوں ایسٹر کا تہوار منایا جائے گا
جمعہ 3 اپریل 2015 15:37
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے ” گڈ فرائیڈے “ مذہبی عقیدت و احترام سے منایا ۔ لاہور ،کراچی، اسلام آباد،پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں کے گرجاگھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے ۔
”گڈ فرائیڈے “کی عبادت کے دوران گرجا گھروں کے پادریوں نے امن اور بھائی چارے کا درس دیااور ملکی سلامتی، امن وامان کے قیام، اوربین المذاہب ہم آہنگی کیلئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔مسیحی عقائد کے مطابق گڈ فرائیڈے کا دن روزوں کے ایام کے آخری جمعہ کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو صلیب پر چڑھانے کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔(جاری ہے)
مسیحی گڈ فرائیڈے کو حضرت عیسیٰ کی لازوال قربانیوں سے تعبیر کرتے ہوئے ان کے ساتھ عقیدت و احترام کا اظہار کرتے ہیں۔
مسیحیوں کے روزوں کے ایام کی اختتامی تقریبات کا آغاز گزشتہ اتوار سے ”پام سنڈے“سے ہوگیا تھا۔ جمعہ کو ”گڈ فرائیڈے“کے حوالے سے دنیا بھر میں بھی اسی نوعیت کی عبادتی تقریبات منعقد ہوئیں۔ لاہور میں ”گڈ فرائیڈے “ کی سب سے بڑی تقریب کیتھیڈرل چرچ مال روڈ میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں خصوصی دعا ؤں کے علاوہ مسیحی گیت بھی گائے گئے اورخیروبرکت کی دعائیں بھی مانگی گئیں ۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کل (اتوار )کو ایسٹر کا تہوار منائے گی ۔ ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المیسح بھی کہا جاتا ہے، جو دراصل مسیحی عقائد کے مطابق حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دوبارہ زندہ کر کے اٹھائے جانے کا دن ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.