کینیاکے اتھلیٹ سینتھیا لیمو بوسٹن میراتھون سے باہرہوگئے

جمعہ 3 اپریل 2015 15:51

کینیاکے اتھلیٹ سینتھیا لیمو بوسٹن میراتھون سے باہرہوگئے

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) کینیاکے مشہور میراتھون اتھلیٹ سینتھیا لیمو انجری کے باعث بوسٹن میراتھون سے باہر ہوگئے۔ لیمو ہاف میراتھوں میں ایک گھنٹہ ،سات منٹ اوردوسیکنڈکی بہترین کارکردگی دکھاچکے ہیں تاہم میراتھون کے صف اول مقابلوں بوسٹن میراتھون میں ڈیبونہیں کرسکیں گے، لیمو ٹریننگ کے دوران ریڑھ کی ہڈی میں دردکے شکار ہوئے اور ٹورنامنٹ سے دست بردارہونے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

لیمونے کہاکہ میرے لیے یہ افسوس ناک بات ہے لیکن امیدہے کہ میں واپس آوٴں گااور تمام مایوسیوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوں گا۔