قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ 10 اپریل سے شروع ہوگی،ہائر ایجوکیشن کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی

جمعہ 3 اپریل 2015 15:51

قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ 10 اپریل سے شروع ہوگی،ہائر ایجوکیشن کی ٹیم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ویمن بیس بال چیمپئن شپ 10 اپریل سے فیصل آباد میں شروع ہوگی، ہائر ایجوکیشن کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید خاور شاہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پاکستان واپڈا، پاکستان آرمی، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخواہ اور اسلام آباد شامل ہے۔ منیجرز میٹنگ 9 اپریل کو ہو گی جس میں چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا، چیمپئن شپ 13 اپریل تک جاری رہے گی۔