بھارتی کر کٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو مصطفیٰ کمال کی ”سرکشی“ کا مزہ چکھانے کا پروگرام بنالیا
جمعہ 3 اپریل 2015 16:12
کولکتہ / ڈھاکا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) بھارتی کر کٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کو مصطفیٰ کمال کی ”سرکشی“ کا مزہ چکھانے کا پروگرام بنالیا۔ جون میں شیڈول ٹور کی منسوخی کا عندیہ دے دیا گیا، بورڈ میں موجود سری نواسن کے ہمدردوں نے ہنگامی اجلاس بلانے کی کوششیں شروع کردیں۔تفصیلات کے مطابق مصطفیٰ کمال نے آئی سی سی کی صدارت سے مستعفی ہونے کی وجہ براہ راست چیئرمین این سری نواسن کو قرار دیتے ہوئے انھیں متنازع اور دماغی طور پر فارغ انسان بھی قرار دیا تھا۔
جس کا بی سی سی آئی میں موجود سابق صدر کی لابی نے سخت برا مانا اور بنگلہ دیش کا جون میں شیڈول ٹور ہی منسوخ کرانے کی کوششیں بھی شروع کردی ہیں۔اس سلسلے میں ہنگامی اجلاس بلانے کی بھی راہ ہموار ہورہی ہے۔(جاری ہے)
اگرچہ مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے سری نواسن بی سی سی آئی سے آؤٹ ہوچکے لیکن اس وقت بھی برسر اقتدار گروپ کو ان کی سپورٹ حاصل ہے، بورڈوآفیشلز مصطفیٰ کمال کے سری نواسن پر کیے گئے تبصرے کو ملک کی توہین قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں۔
اس بارے میں جب بورڈ کے صدر جگموہن ڈالمیا سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کوئی بھی تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی،البتہ بی سی سی آئی کے ایک آفیشل نے کہا ہے کہ سری نواسن کے حامی آفیشلز سخت ناراض اور بنگلہ دیشی بورڈ کو مزہ چکھانے کے خواہاں ہیں۔ دوسری جانب ایک اورآفیشل نے کہا کہ ہے اگر یہ دورہ منسوخ ہوا تو دونوں ممالک کے تعلقات پر سیاسی اثر بھی پڑسکتا ہے۔دوسری جانب بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کہاکہ مصطفیٰ کمال کی جانب سے آئی سی سی صدارت سے مستعفی ہونا بدقسمتی کی بات ہے، جس میٹنگ میں ان سے امپائرنگ پر بیان واپس لینے یا معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا میں اس میں شریک نہیں تھا،نہ ہی اس بارے میں مجھے کچھ علم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.