شیرمیاندادخان بھی لیلیٰ کی شادی کے لیئے دعاگو ہوگئے

جمعہ 3 اپریل 2015 16:47

شیرمیاندادخان بھی لیلیٰ کی شادی کے لیئے دعاگو ہوگئے

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء)بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال و موسیقار شیرمیاندادخان بھی فلمسٹار لیلیٰ کی شادی کے لیئے دعاگو بن گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیرمیاندادخان نے گذشتہ روز اے پلس چینل کے مارننگ شومیں شرکت کی جس میں ان کے ہمراہ فلمسٹار لیلیٰ اور ڈی جے بٹ بھی شریک ہوئے اس شومیں شیرمیاندادخان نے پرفارم بھی کیا ان دنوں اس چینل پر لیلیٰ کی شادی کا پروگرام بھی چل رہاہے شیرمیاندادخان نے لیلیٰ کو دعا دیتے ہوئے کہاکہ ان کی خواہش ہے کہ لیلیٰ کی شادی جلد از جلد ہوجائے۔

شیرمیاندادخان نے فلمسٹار لیلیٰ اور ڈی جے بٹ کو اپنی نئی ویڈیو کے لیئے بھی کاسٹ کرلیا ہے جس کی ریکارڈنگ اگلے ہفتے لاہور اور اسلام آباد میں کی جائیگی جس کی ویڈیو ڈائریکشن قیصر ندیم گڈو دینگے۔