یمن اور سعودی عرب کا معاملہ ، وزیراعظم نوازشریف کی ترک ہم منصب سے ملاقات، ترکی بھی پاکستان کیساتھ یک زبان ہوگیا

جمعہ 3 اپریل 2015 16:53

یمن اور سعودی عرب کا معاملہ ، وزیراعظم نوازشریف کی ترک ہم منصب سے ملاقات، ..

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اپریل2015ء) ترک وزیراعظم احمد داﺅداوگلو نے کہاہے کہ پاکستان کا درد ہمارادرد اور پاکستان کی خوشی ہماری خوشی ہے ، پاکستان اور ترکی خطے میں امن وااستحکام کے لیے ہر وہ کوشش کرنے پر تیار ہیں جس سے خطے میں استحکام آئے ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پاکستان اور ترکی کو متاثر کررہی ہے ۔وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے کہاہے کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے ، ترک قیادت سے ملاقات مثبت رہی اور سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامی کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے پراتفاق کیاگیاہے ۔

ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کاکہناتھاکہ ترک قیادت سے ملاقات میں باہمی مسائل اور بالخصوص یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا، ہمیں یمن اور سعودی عرب کے حل کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کرنی چاہیں ، عالمی مسائل کیلئے ترکی اور پاکستان کی مشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے ، نان سٹیٹ ایکٹریس کاکوئی تعلق نہیں ہوناچاہیے۔

(جاری ہے)

نوازشریف کاکہناتھاکہ یمن کا مسئلہ مزید مسائل پیداکرسکتاہے ، ہم نے اکٹھے کام کرنے اور سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کیاہے ۔اُنہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال عالم اسلام کے لیے پریشان کن ہے ،مسلم امہ میں اتحاد چاہتے ہیں ، مستقبل میں ترکی کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے ۔ ترک وزیراعظم احمد داﺅد اوگلو کا کہناتھا کہ یمن کی صورتحال تشویشناک ہے ، ہمیشہ استحکام اور سیاسی حکومت کی مثبت کوششوں کی تائید کی ہے ، ترکی یمن اور سعودی عرب معاملے پر اپناموقف دے چکاہے اور تعمیر نو کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں ، فرقہ وارانہ لڑائی کو فوری طورپر ختم ہوناچاہیے ۔

اُنہوں نے بتایاکہ نوازشریف سے ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش مسائل اور دوطرفہ تبادلہ خیال کیاگیا، امت مسلمہ کو درپیش مسائل پر مشاورت ضرورت ہے ، ماضی میں بھی اپنا کردار ادا کیا، دونو ں ممالک خطے کی صورتحال پر یکساں موقف رکھتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ ایران کے جوہر ی پروگرام کے حوالے سے پیش رفت کو مثبت طریقے سے دیکھتاہے ۔