تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام نواں افکار رضا سیمینار کل ہو گا

جمعہ 3 اپریل 2015 17:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام نواں افکار رضا سیمینار کل (ہفتہ )عشاء کی نماز کے بعد جامع مسجد رضائے مصطفےٰ باجہ لائن مغلپورہ روڈ گڑھی شاہو میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

جس میں کثیر تعداد میں علماء و مشائخ اہلسنت و سنی تنظیمات کے قائدین شرکت کریں گے ۔ خصوصی مقالہ سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :