واپڈا کی2014-15 ء کی تیسری سہ ماہی جائزہ رپورٹ،ڈیموں میں پانی زیادہ مقدار میں موجود ہے
جنوری مارچ 2015 ء کے دوران واپڈا ہائیڈل پاور سٹیشنوں سے قومی نظام کو 4 ارب ایک کروڑ یونٹ سستی پن بجلی مہیا کی گئی
جمعہ 3 اپریل 2015 18:01
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) واپڈا ہاؤس میں منعقدہ اتھارٹی اجلاس میں موجودہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی جائزہ رپورٹ پر غور کیا گیا۔ جائزہ رپورٹ تیسری سہ ماہی کے اختتام یعنی 31 مارچ 2015 ء کو منگلا، تربیلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی دستیابی اور جنوری سے مارچ 2015 ء کے دوران واپڈا کے ہائیڈل پاور سٹیشنوں سے قومی نظام کو پن بجلی کی فراہمی پر مبنی تھی۔
اتھارٹی نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ 31 مارچ کو منگلا، تربیلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں 27 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے، جو اِسی مدت میں گذشتہ سال اور 10 سالوں میں پانی کی اوسط دستیابی سے زیادہ ہے۔ گذشتہ سال تیسری سہ ماہی کے اختتام پر 19 لاکھ 86 ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود تھا جبکہ اِسی مدت میں گذشتہ 10 سالوں میں پانی کی اوسط دستیابی 6 لاکھ 93 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب جلد پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ایس آئی ایف سی کا کردار قابل ستائش ہے، احسن اقبال
-
نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
ایرانی صدر کی لاہور آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات
-
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا ،کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا‘ ابراہیم رئیسی
-
وزیر قانون اور اٹارنی جنرل سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات، قانون سازی سے متعلق گفتگو
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
پتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اسکی بہت سی جہتیں، سیاسی حل نکالنا ہے، وزیرقانون
-
ضمنی الیکشن میں پولیس نے مداخلت کی، ملک میں کوئی جمہوریت نہیں، عمران خان
-
نیا آئی ایم ایف بیل آؤٹ جولائی تک متوقع، پاکستانی و زیر خزانہ
-
کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے‘ مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے.بیرسٹر گوہر
-
شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسما عیل کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی
-
امریکی یونیورسٹیوں کی انتظامیہ اور فلسطین کی حمایت میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے درمیان تناﺅ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.