اساتذہ کے تقرروتبادلے ‘ الاؤنسز اور دیگر مراعات کوامتحانی نتائج سے مشروط کیا جارہا ہے، تاکہ سرکاری سکولوں پر والدین کااعتماد مستحکم ہو سکے ،ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان
جمعہ 3 اپریل 2015 18:01
سرگودہا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) ڈی سی او سرگودہا ثاقب منان نے کہاہے کہ اساتذہ کے تقرروتبادلے ‘ الاؤنسز اور دیگر مراعات کوامتحانی نتائج سے مشروط کیا جارہا ہے ۔ اساتذہ ملک کے ہونہار وں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے خلوص نیت ‘ احساس ذمہ داری او رخود احتسابی کو حرزجاں بنائیں تاکہ سرکاری اداروں پر والدین کااعتماد مستحکم ہو سکے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ جامع گرلز ہائی سکول میں وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام ” پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب “ کے تحت پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے زیرا ہتمام پنجم اور ہشتم کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات کی تقسیم اور نئی داخلہ مہم کے ضمن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او تعلیم لیاقت علی ناصر ‘ ڈی او سکینڈی اللہ رکھا ‘ ڈی او ایلیمنٹری چوہدری مقصود ‘ پرنسپل گورنمنٹ ایلیمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج سرگودہا ملک ظہور احمد ‘ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹر احسان بھٹی ‘ اساتذہ وطلباء وطالبات کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.