پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس نے کوئی ملک دشمن فیصلہ کیا تو تاریخ کسی کو معاف نہیں کر یگی ، پارلیمنٹ میں سیاسی ومذہبی جما عتوں کو یمن کے معاملے پر جوش نہیں ہوش میں فیصلہ کر نا ہوگا

مجلس وحد ت المسلمین کے سر براہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مختلف وفود سے گفتگو

جمعہ 3 اپریل 2015 19:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) مجلس وحد ت المسلمین کے سر براہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں کوئی ملک دشمن فیصلہ کیاگیا تو تاریخ کسی کو معاف نہیں کر یگی ‘ پارلیمنٹ میں سیاسی ومذہبی جما عتوں کو یمن کے معاملے پر جوش نہیں ہوش میں فیصلہ کر نا ہوگا ‘غیر وں کی جنگ لڑ نے کی وجہ سے پاکستان آج خود دہشت گردی کا شکار ہو چکا ہے‘بلدیاتی انتخابات میں تمام ہم خیال جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں مجلس وحد ت المسلمین کے سر براہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں شر یک تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین پر بھاری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں اور کوئی بھی ایسا فیصلہ نہ کر یں جس سے ملک کی سالمیت داؤ پر لگ جائے اور امن ایک خواب بن کر رہ جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج اگر دہشت گردی اور انتہاپسندی نے ملک کا امن تباہ کر رکھا ہے تو اسکی بنیادی وجہ یہ ہی کہ ایک آمر حکمران نے ملکی مفادات کی بجائے غیروں کی جنگ لڑ نے کا فیصلہ کیا اور آج پو ری قوم اس غلطی کے نتائج بھگت رہی ہے اس لیے موجودہ حکمران اپنی فوج کسی دوسرے ملک بجھوانے جیسے ملک اور عوام دشمن فیصلے سے باز رہے ہیں ورنہ آنیوالی تباہی کا ذمہ دار کوئی اور نہیں موجود حکمران ہی ہونگے اور انہیں اسکا مکمل جواب دینا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :