امید ہے ایران معاہدے سے عالمی سلامتی مضبوط ہوگی، سعودی شاہ سلمان

جمعہ 3 اپریل 2015 19:07

امید ہے ایران معاہدے سے عالمی سلامتی مضبوط ہوگی، سعودی شاہ سلمان

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) سعودی فرومانروا شاہ سلمانبن عبدالعزیز نے امید ظاہر کی ہے کہ ا یران کے ساتھ کوئی ایسا حتمی معاہدہ طے پا جائے گا، جس سے عالمی سلامتی مضبوط ہو گی۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ٹیلی فون پر ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق معاہدے کے فریم ورک کے حوالے سے گفتگو کی۔

شاہ سلمان نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران کے ساتھ کوئی ایسا حتمی معاہدہ طے پا جائے گا، جس سے عالمی سلامتی مضبوط ہو گی۔ دوسری جانب ترکی نے بھی مزید پیش رفت کی امید کرتے ہوئے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ فرانس نے حتمی معاہدے کے بارے میں ابھی محتاط طرزِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

روس کے مطابق کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات روشن ہیں۔وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے خادم الحرمین الشریفین کو فون کیا، جس میں انہوں نے سعودی فرمانروا کو یہ بات زور دیکر کہی کہ امریکا خلیج میں اپنے پارٹنرز کے ساتھ کئے وعدوں کی از سر نو تجدید کرتا ہے۔

میں نے چھ خلیجی ریاستوں کے سربراہوں کو اس سال موسم گرما میں کیمپ ڈیوڈ ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے تاکہ ہم سیکیورٹی تعاون میں بہتری جیسے امور پر تبادلہ خیال کر سکیں اور ان تنازعات پر بھی بات کر سکیں جنکے باعث خطے کا استحکام ہمیشہ متزلزل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :