Live Updates

عمران خان کے الزامات غلط ثابت کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن سے بہتر اور کوئی فورم نہیں : افتخار چوہدری

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 19:22

عمران خان کے الزامات غلط ثابت کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن سے بہتر اور کوئی ..

ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کا کنہا ہے کہ ان کیلئے عمران خان کے الزامات کو غلط ثابت کرنے کیلئے جوڈیشل کمیشن سے بہتر اور فورم کوئی نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق افتخار محمد چوہدری کا جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ کمیشن کی تشکیل اسمبلی میں قانون سازی کے ذریعے ہوتی تو بہتر ہوتا تاہم کمیشن ہی بہتر فورم ہے جہاں وہ عمران خان کے الزامات کو جھوٹا ثابت کریں گے۔

عدلیہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ درست سمت میں کام کر رہی ہے۔ کراچی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے 2011ءمیں کراچی کے نو گو ایریاز کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ یمن کی صورتحال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :