لاہور ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام ‘2افراد گر فتار

جمعہ 3 اپریل 2015 19:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ائیرپورٹ پر کارگو کمپلیکس میں کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی جبکہ 2ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے سکائی لارک گارمنٹس کے نام سے آرڈر قطر ائیر لائنز پر بک کروایا تھا اور ملزمان شرٹس میں ہیروئن چھپا کر ہالینڈ سمگل کرنا چاہتے تھے ۔ اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔ جبکہ سکائی لارک گارمنٹس کا کمپوٹر ڈیٹا اکٹھا کر کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے بھی چھاپے مارنا شروع کر دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :