جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم یکجہتی سعودی عرب“ منایا گیا، ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد میں تحفظ حرمین شریفین کے موضوع پر خطبات،مظاہروں اور سیمینارز کا انعقاد
تحفظ حرمین شریفین ہر مسلمان کا دینی فریضہ اور غیرت ایمانی کی ضمانت ہے ، یہود و ہنود کی شہ پر مسلم ممالک میں فساد پیدا کرنے والے منافقین امت مسلمہ کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں، نام نہاد دانشور غیرت ایمانی کا ثبوت دیں ،حافظ عبدالوہاب روپڑی، مولانا شکیل الرحمن ، پروفیسر عبدالمجید، مولانا رحمت اللہ اور دیگر کا مظاہروں سے خطاب
جمعہ 3 اپریل 2015 19:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) جماعت اہل حدیث پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں ”یوم یکجہتی سعودی عرب“ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کی تمام اہل حدیث مساجد میں تحفظ حرمین شریفین کے موضوع پر جمعہ کے خطبات دیئے گئے اور بعد نماز جمعہ مختلف مقامات پر مظاہرے اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا۔
جن میں محسن پاکستان ”سعودی عرب“ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ لاہور ماڈل ٹاؤن میں حافظ عبدالوہاب روپڑی، ملتان میں پروفیسر عبدالمجید، مولانا رحمت اللہ، گوجرانوالہ میں مولانا سلمان شاکر، مولانا سیف اللہ، شیخوپورہ میں مولانا حافظ رفیق طاہر، مولانا محمد یوسف، راولپنڈی میں سیف اللہ خالد، مولانا عزیز الرحمن، قصور میں حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی ، فیصل آباد میں مولانا عبدالرزاق، پشاور میں مولانا ثناء اللہ خاں نے خطبات جمعہ کے دوران تحفظ حرمین شریفین کو ہر مسلمان کا دینی فریضہ اور غیرت ایمانی کی ضمانت قرار دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.