وزیر اعلیٰ شہبازشریف کی سعودی سرمایہ کاروں سے عربی میں گفتگو،وفدکا اظہار مسرت

شہبازشریف نے لاہور کانقشہ بدل کررکھ دیا ،صوبے کی تیزرفتار ترقی کیلئے ان کے اقدامات قابل ستائش ہیں‘خراج تحسین

جمعہ 3 اپریل 2015 19:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران عربی زبان میں روانی کے ساتھ گفتگو کی۔

(جاری ہے)

سعودی سرمایہ کار وں نے وزیراعلیٰ کی جانب سے عربی زبان میں گفتگو پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علم ہے کہ شہبازشریف عربی ہی نہیں بلکہ جرمن اوردیگر زبانیں بھی جانتے ہیں اورپنجاب کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کیلئے ان کے اٹھائے گئے اقدامات کی دنیا معترف ہے۔

سعودی سرمایہ کاروں نے لاہورسمیت پنجاب میں تیزرفتارترقی کے عمل کو سراہتے ہوئے کہ شہبازشریف نے لاہور کانقشہ بدل کررکھ دیا ہے اور بلاشبہ اس شہر کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ شہروں میں کیا جاسکتا ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف جس محنت ،لگن اورعزم سے عوامی خدمت کررہے ہیں،یہ بہت کم شخصیات کا خاصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :