جو ڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہو جائیں گے‘ چوہدری محمد سرور

بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے غر یبوں کا معاشی قاتل ہو رہا ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ‘ سابق گورنر

جمعہ 3 اپریل 2015 19:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا قیام تحر یک انصاف اور جمہو ریت کی فتح ہے ‘دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کے قیام سے دھاندلی کر نیوالے تمام کردار بے نقاب ہو جائیں گے‘6ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ ختم کر نے کا نعرہ لگانیوالے حکمران آج کہاں ہے ؟‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے غر یبوں کا معاشی قاتل ہو رہا ہے مگر حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں انکو اپنی ناکامیوں پر قوم کو جواب دینا ہو گا ۔

لندن سے کارکنوں سے ٹیلی فونک گفتگو میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کسی کو عام انتخابات کی بعد اب بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کر نے کی اجازت نہیں دیگی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت تمام متعلقہ اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ بلد یاتی انتخابات کو مکمل طور پر شفاف بنائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے دھاندلی کے خاتمے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلئے جنگ لڑی ہے اوراب جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد عام انتخابات میں دھاندلی کر نیوالے تمام چہرے اور کردار بے نقاب ہو نگے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام کے ووٹوں کا تقدس پامال کر نے کیلئے دھاندلی کر نیوالے اصل میں جمہو ریت کے دشمن ہیں اور ہم نے انتخابی عمل سے ایسے لوگوں کو پاک کر نا ہے کیونکہ بلدیاتی انتخابات میں کسی قسم کی دھاندلی جمہو ریت کے خلاف ساز ش ہو گی‘ عام انتخابات میں بھی دھاندلی کر نیوالے بھی جمہو ریت دشمن ہیں۔

متعلقہ عنوان :