صدر مملکت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دیدی، نوٹیفیکیشن جاری

جوڈیشل کمیشن مبینہ انتخابی دھاندلی کے معاملے کی تحقیقات کرے گا ،کمیشن 45 دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گا

جمعہ 3 اپریل 2015 19:51

صدر مملکت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دیدی، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔صدارتی آرڈیننس کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن انتخابات میں مبینہ منظم دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرے گا اور 45 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان طے شدہ معاہدے کے مطابق تحقیقات کے لیے کمیشن آئی ایس آئی اور ایم آئی کی مدد بھی لے سکے گا۔

یاد رہے کہ 20 مارچ کو حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان جوڈیشل کمیشن پر اتفاق رائے کیا گیا اور یکم اپریل کو اس معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور تحریک انصاف کی جانب سے جہانگیر ترین نے جوڈیشل کمیشن کے معاہدے پر دستخط کیے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے بطور گواہ دستخط کیے۔

متعلقہ عنوان :