قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کی حج پالیسی 2015اور قرآن مجید کی ناظرہ تعلیم پہلی سے دسویں جماعت تک لازمی مضمون قرار دینے کے بل کی اتفاق رائے سے منظور ی ، نئی حج پالیسی میں پہلے آؤ پہلے پاؤ کی جگہ قرعہ اندازی کاپرانا طریقہ بحال
نئی حج پالیسی میں پی آئی اے کے کرایوں میں 15 سے 18ہزار روپے کمی کی تجویز ، چائلڈ میرج ترمیمی بل 2014 موخر
جمعہ 3 اپریل 2015 20:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے حج پالیسی 2015اور قرآن مجید کی ناظرہ تعلیم بشمول ترجمہ و تجوید کو پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک لازمی مضمون قرار دینے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلی، نئی حج پالیسی میں پہلے آؤ پہلے پاؤ کا طریقہ کار ترک کر کے قرعہ اندازی کاپرانا طریقہ بحال کر دیا گیا،نئی حج پالیسی میں پی آئی اے کے کرایوں میں 15 سے 18ہزار روپے کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت حج درخواستیں ملک بھر کی 15 سے 23 اپریل کے درمیان وصول کی جائیں گی،28اپریل کو خوش نصیب عازمین حج کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی ہو گا،45سال سے زائد عمر کی خواتین محرم کے بغیر حج کر سکیں گی ، اس سے کم عمر کی خواتین کیلئے محرم کی شرط لازمی قرار دی گئی ہے، گزشتہ پانچ سال کے دوران حج ادا کرنے والے افراد اس سال حج کیلئے نا اہل تصور ہوں گے،گزشتہ سال حج آپریشن میں حصہ کرنے والے حج گروپ آرگنائزرز اس سال بھی حج کوٹہ کے مستحق قرار دے دیئے گئے، کسی نئے گروپ کو کوٹہ الاٹ نہیں کیا جائے گا، کمیٹی میں جے یو آئی کے ارکان مولوی آغا محمد اور شاہدہ اختر علی نے 45سال سے زائد عمر کی خواتین کے محرم کے بغیر حج پر روانگی کو پاکستانی عوام کے اکثریتی مسلک کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مخالفت کی،وزارت نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ یہ شق سعودی حکومت کے ساتھ معاہدے کے مطابق ہے پاکستان اپنے طور پر اس میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.