Live Updates

تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے کراچی کے حلقہ این اے 246 میں فوج تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا

جمعہ 3 اپریل 2015 22:09

تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے کراچی کے حلقہ این اے 246 میں فوج تعیناتی کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

کراچی کے حلقہ 246 میں تحریک انصاف کے امیدوار عمران اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی ہے کہ پولنگ کے دوران فوج تعینات کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کی ہے جس کے آنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا ۔یاد رہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات 23 اپریل کوہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات