بھارتی بلے باز سریش رائنا کی والدہ کا فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 اپریل 2015 23:10

بھارتی بلے باز سریش رائنا کی والدہ کا  فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3 اپریل 2015 ء) مایہ ناز ہندوستانی کرکٹر سریش رائنا جمعہ کو دہلی میں شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔اس موقع پر کرکٹر نے انکشاف کیا کہ ان کی شریک حیات پریانکا چوہدری کا انتخاب ان کی والدہ نے کیا ہے۔رائنا کی جانب سے قبول کیا گیا ہے کہ ان کی زندگی کے سب سے اہم میچ کو انکی والدہ نے فکس کیا۔ رائنا نےبتایا ہے کہ شادی کی تقریب کے لیے دہلی کا انتخاب کیا ہے کیونکہ وہاں انکے بہت دوست ہیں جن میں ویرات کوہلی، شیکھر دھاون، ایشانت شرما اور انکی یو پی کی ٹیم کے بہت سارے کھلاڑی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رائنا نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ شادی کی تقریب میں صرف دوستوں اور رشتے داروں کو بلایا گیا لیکن اس موقع پر پوری ہندوستانی ٹیم، لکھنؤ، لندن اور دبئی سے کچھ دوست بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔رائنا نے بتایا ہے کہ ان کی ہونے والی شریک حیات پریانکا ان کی بچپن کی دوست ہیں، پریانکا کے والد غازی آباد میں انکے اسپورٹس ٹیچر تھے اور انکی والدہ پریانکا کی والدہ سے بہت قریب ہیں ۔ رائنا نے مزید بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ ماہ سے آسٹریلیا میں تھے جس دوران انکی والدہ نے سب فکس کیا اور پھر انہیں بتایا گیا کہ انکی شادی بچپن کی ایک دوست کے ساتھ طے کر دی گئی ہے۔