یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے اقدامات جاری

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:09

یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے اقدامات جاری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4اپریل 2015ء) یمن میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے اقدامات جاری ہیں ، پاک بحریہ کا جہاز الشھر سے پاکستانیوں کو لائے گا ۔ دوسری بحری جہاز کل حدیدہ پہنچے گا ۔ جنگ زدہ یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں اور یمن میں محصور رہ جانے والے باقی تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے اقدامات کرلیے گئے ہیں ۔

پاکستانی شہری مکلا میں اکٹھے ہوئے تھے جہاں سے انہیں وطن واپس لایا جانا تھا ۔

(جاری ہے)

تاہم مکلا بندرگاہ ابھی تک القاعدہ کے قبضے میں ہے جس کے باعث وہاں سے انخلا نہیں ہوسکا اور اب پاکستانیوں کا قافلہ مکلا سے الشھر روانہ ہوگیا ہے ۔ پاکستانی بحری جہاز الشھر سے انہیں وطن واپس لائے گا ، دوسری طرف پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پانچ اپریل کو حدیدہ پہنچے گا جس میں صنعاء اور دیگر علاقوں میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا ۔ بحری جہاز حدیدہ سے عدن جائے گا اور پھر وہاں سے پاکستان پہنچے گا اور اس طرح تمام محصورین کا یمن سے انخلا مکمل ہو جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :