فلم ”دل والے“ کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:27

فلم ”دل والے“ کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء) بالی ووڈ ہدایتکار روہیت شیٹھی نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ”دل والے“ رواں سال کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

(جاری ہے)

گواشہر میں گو اسٹیٹ فلم فیسٹیول کے موقع پر روہیت شیٹھی نے کہا کہ فلم کی عکسبندی کا کام جاری ہے جس کی50 فیصد عکسبندی گوا میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں شاہ رخ، کاجل، ورون دھون اور کریتی سینن مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔روہیت شیٹھی نے فلم کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ واضح رہے کہ فلم ”دل والے “ کو روہیت شیٹھی اور شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان پروڈیوسر کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :