فواد خان کا عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے انکار

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:30

فواد خان کا عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے انکار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)ایسا محسوس ہوتا ہے کہ فلم”خوبصورت“ سے بولی وڈ ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے اداکار فواد خان نے اپنے ہدایت کاروں کیلئے کچھ حدود مقرر کر دی ہیں۔اطلاعات کے مطابق، فواد نے اپنی نئی فلم ”کپورز اینڈ سنز“ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ قابل اعتراض مناظر فلمانے سے انکار کر دیا۔پروڈیوسر کرن جوہر کی اس رومانوی فلم میں سدھارت ملہوترا بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

رپورٹس ہیں کہ عالیہ اور فواد نے فلم میں کچھ جنسی مناظر فلم بند کرنا تھے لیکن فواد نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے فلم میکرز سے درخواست کی ہے کہ عالیہ کے ساتھ اپنے ایسے مناظر کو اس انداز میں فلمایا جائے کہ کسی کو اعتراض نہ ہو۔ایک ذرائع نے ممبئی مرر کو بتایا فواد فلم میں ایسے مناظر کے حوالے سے مطمئن نہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے فواد کے مشہور ڈرامے ”زندگی گلزار ہے“ اور”ہم سفر“ کا حوالہ دیا جس میں بوسہ یا خواتین کو چھونے کے مناظر نہیں۔

حتی کہ فواد کے ان دونوں مشہور رومانوی فیملی ڈراموں میں کوئی ایسے مناظر نہیں۔ذرائع کے مطابق، فواد قدامت پسند پاکستانی عوام کی اقدار کو بہت زیادہ مد نظر رکھتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے فلم کے ہدایت کارشکون اور پروڈیوسر کرن سے کہا ہے کہ وہ ایسے مناظر کو سافٹ کرنے پر غور کریں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ فواد کے اگلی بار ممبئی آنے پر سب مل بیٹھ کر ان مناظر پر گفتگو کریں گے تاکہ ان مناظر کی وجہ سے مستقبل میں کسی تنازع سے بچا جا سکے۔