چاہتی ہوں مجھے اداکارہ کے طور پر پہچانا جائے، سنی لیونی

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:36

چاہتی ہوں مجھے اداکارہ کے طور پر پہچانا جائے، سنی لیونی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)بھارتی اداکارہ سنی لیونی کا کہنا ہے کہ انہیں انکے ماضی کی وجہ سے نہیں بلکہ آج کی بدولت پہچانا جائے۔سنی لیونی نے ایک انٹرویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ بہت سے اداکار انکے ماضی کی وجہ سے انکے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے اور وہ ان تمام باتوں سے واقف ہیں۔سنی نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے ماضی میں کیا وہ گزر گیا اور انہیں اسکا کوئی پچھتاوا نہیں لیکن لوگ انہیں اس وجہ سے ریجیکٹ کریں یہ صحیح نہیں۔

سنی کا کہنا تھا کہ انکی دلی خواہش ہے کہ وہ سلمان، شاہ رخ اور عامر کے ساتھ کام کریں۔اسی سلسلے میں انکی نئی آنے والی فلم ایک پہیلی لیلا کے ہدایتکارنے بتایا کہ کس طرح سے بالی وڈ کے بڑے ناموں نے سنی کے ساتھ کام کرنے سے منع کیا جسکا اداکارہ کو بہت افسوس ہوا۔

(جاری ہے)

سنی نے کہا کہ اگر کوئی انکے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا تو اس میں انکی کیا غلطی، زندگی میں جو کچھ ہوتا ہے اس کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ماضی کو مٹا نہیں سکتیں اور نہ ہی مٹانا چاہتی ہیں لیکن یہ چاہتی ہیں کہ اب انہیں ایک پروفیشنل اداکارہ کے طور پر پہچانا جائے۔ انہوں کے کہا کہ سیٹ ان کا ورک شاپ ہوتا ہے اور وہ ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھتی ہیں۔سنی لیونی کو بالی وڈ میں انٹروڈیوس کرانے کا سہرا بھارتی ہدایتکار مہیش بھٹ کے سر جاتا ہے جنہوں نے انہیں بگ باس 5 میں دیکھا اور اپنی فلم جسم ٹو میں لیڈ رول میں کاسٹ کیا جہاں سے انکے بالی وڈ کے سفر کا آغاز ہوا۔

اسکے بعد انہوں نے جیک پاٹ اور راگنی ایم ایم ایس ٹو میں کام کیا فلمیں ہٹ تو نہ ہوسکیں لیکن اپنی اداکاری کی بدولت انہوں نے اپنے آپ کو منوایا۔ سنی لیونی نے ساتھ ہی ایک ریئلیٹی شو کی میزبانی بھی کی۔ پرائیویٹ سانگ میں بھی جلوہ گر ہوئیں،کئی کمرشلز بھی کئے، لیکن انکی شہرت راگنی ایم ایم ٹو کے گانے بے بی ڈول سے ہوئی۔ یہی نہیں بلکہ اس سے بعد انکے کئی گانے آئے جنہیں انکے مداحوں نے خوب سراہا۔ ان گانوں میں لیلا اور پنک لپس قابل ذکرہیں۔اسکے علاوہ سنی لیونی نے ایک تامل فلم وداکری میں بھی کام کیا۔ آج کل وہ اپنی آنے والی فلم” ایک پہلی لیلا “کی پروموشن میں مصروف ہیں جو10 اپریل کو ریلیزہوگی۔ انکی دیگر آنے والی فلموں میں کچھ کچھ لوچا ہے اور ٹینا اینڈ لولو بھی شامل ہیں۔