کنگنا رناوٹ نے مینا کا کردار ادا کرنے کی پیشکش قبول کر لی

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:36

کنگنا رناوٹ نے مینا کا کردار ادا کرنے کی پیشکش قبول کر لی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء)بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ نے مینا کماری کی زندگی پر بننے والی فلم میں مینا کا کردار ادا کرنے کی پیشکش قبول کر لی۔حال ہی میں کنگنا نے ایک تقریب میں کردار قبول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مصروف شیڈول کی وجہ سے وہ اس فلم کو 2016 سے پہلے شروع نہیں کر پائیں گی۔

(جاری ہے)

ان دنوں کنگنا سجوائے گھوش کی فلم ہنسل مہتا کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔مینا کماری بولی وڈ کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی میں چھوٹی بہو، صاحب بیوی اورغلام سمیت بہت سی بہترین فلموں میں کام کیا۔مینا کی زندگی بہت ہی غم اور دکھ میں گزری اور وہ جگر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 1972 میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔