اداکارا میرا کے بھائی سید احسن بخاری کی فلمی دنیا میں انٹری

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:47

اداکارا میرا کے بھائی سید احسن بخاری کی فلمی دنیا میں انٹری

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 اپریل۔2015ء ) اداکارا میرا کے بھائی سید احسن بخاری نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ،ہدایتکار شہزاد رفیق کی فلم ”سلیوٹ “میں مرکزی کردار کررہے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ ان دنوں احسن بخاری اور ان کی بہن فلم سٹار میرا کالا باغ کے مقام پر فلم ” سلیوٹ “ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ،اداکار احسن بخاری اپنی پہلی فلم میں اپنی بہن فلم سٹار میرا کے ساتھ جلوہ ہو نگے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکارہ میرا نے خصوصی گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ احسن کے فلم انڈسٹری میں آ نے سے مجھے بیحد خوشی ہو رہی ہے کیو نکہ نوجوان ٹیلنٹ کو آ گے آ نے کا موقع ملا ہے اور میری خواہش ہو گی کہ میرا بھائی شوبز کی دنیا میں بڑا نام پیدا کر ے اور مجھے یقین کہ احسن مستقبل میں فلم انڈسٹری کا بڑا سپر سٹار ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ احسن کو اس کے علاوہ دو اور بڑے ہدایتکاروں نے اپنی فلموں میں کاسٹ کیا ہے جن کی شوٹنگ جلد شروع ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ احسن جس لگن اور جذبے سے کام کررہا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ آ نے والے وقتوں میں بڑے ہیرو کے خلا کو پر کر ے گا ۔

متعلقہ عنوان :