دورہ بنگلہ دیش ، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل مختار احمد کو عمدہ پرفارمنس کا صلہ مل گیا

ہفتہ 4 اپریل 2015 11:47

دورہ بنگلہ دیش ، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل مختار احمد کو عمدہ پرفارمنس ..

سیالکوٹ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار4اپریل ۔2015ء ) دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کر دہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل ہونے والے مختار احمد کو ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی عمدہ فارم کا صلہ مل گیا ہے ۔ 22سالہ آل راؤنڈر مختار احمد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے، انہوں نے چھ ماہ پہلے فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا اور سٹیٹ بینک اور سیالکوٹ سٹالینز کی نمائندگی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال نیشنل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں مختار احمد نے 5 میچز کھیلے اور بحیثیت اوپنر ایک سنچری کی مدد سے 195بنائے،اس دوران ان کا سٹرائیک ریٹ 161.15 رہا ۔ اسی ٹورنامنٹ کے دوران کراچی ڈولفنز کے خلاف انہوں نے 48گیندوں پر 13چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 100رنز ناٹ آؤٹ بنائے، مختار احمد اوپننگ بلے بازی کے ساتھ ساتھ لیگ بریک بولر بھی ہیں اور ٹی ٹوینٹی میچزمیں وہ 7وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ مختار احمد نے کینا کے خلاف سیریز میں بھی شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :